مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ ایرانی وزير خارجہ دورہ پاکستان کے دوران ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
بہرام قاسمی نے کہا کہ ایرانی وزير خارجہ پاکستان کے دو روزہ دورے کے دوران پاکستان کے وزير اعظم عمران خان، وزیر خارجہ محمود قریشی، پاکستانی پارلیمنٹ اور سینیٹ کے سربراہان اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
آپ کا تبصرہ